حیدرآباد۔20۔فروری(اعتماد نیوز)ملک کا نوجوان طبقہ سیاسی امور میں آگے
بڑھتا جا رہا ہے۔ چنانچہ آج قومی الیکشن کمیشن کے تازہ رپورٹ کے مطابق ملک
کے رائے دہنگاں میں سے 18-19 کے عمر والے افراد نو کروڑ ہیں۔چنانچہ ملک
میں اس وقت 81.46 کروڑ رائے دہندگاں ہیں۔ یعنی تین فیصد نوجوان طبقہ
شامل
ہے۔ چنانچہ الیکشن کمیشن کے مطابق 28ریاستوں اور سات مرکزی زیر انتظام
علاقوں کا یہ تازہ رپورٹ ہے۔ سب سے زیادہ نوجوان ووٹر دادرا نگر ہویلی میں
ہے جہاں جملہ 9.8 فیصد ووٹر ہیں۔جسکے بعد جھارکھنڈ ہے جہاں جملہ 9.03
نوجوان ووٹر ہیں۔ 1.1فیصد نوجوان ووٹروں کی تعداد سب انڈامان نکوبار سب
سے آحر ہے۔